برطانیہ : (جیو ڈیسک)برطانیہ کی ایک سو اکیاسی لوکل کونسلز کے الیکشن میں لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے بورس جانسن دوبارہ لندن کے میئر منتخب ہو گئے ہیں۔ برطانیہ کے لوکل انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی اور لبرل ڈیموکریٹ پارٹی بری طرح ناکام ہوگئی ہیں تاہم حکمراں اتحاد کے امیدوار بورس جانسن ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔ حکمراں اتحاد کی شکست کی سب سے بڑی وجہ عوامی مفاد میں کمی، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ قرار دیا جارہا ہے۔
ساوتھ ہمٹن میں ریلی کے دوران ایڈملی بینڈ کو ایک شخص نے انڈا مار دیاجس پر انہوں نے کوئی خاص ناراضی کا اظہار نہیں کیا۔ ایڈملی بینڈنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کامیابی سے عوام میں پارٹی پر اعتماد بحال ہوا ہے۔