کراچی (جیو ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس اور ایف سی کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن چھٹے روز میں داخل ہوگیا ہے۔ دن بھر پولیس کے مقابلے کے بعد رات گئے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اور مسلح افراد نے تھانوں پر بھی راکٹ حملے کیے۔تاہم جرائم پیشہ افراد وقفے وقفے سے اکا دکا فائر کر کے قانون نافذ کرنیوالے ادارے کو اپنی موجودگی کا احساس دلا رہے ہیں، جس کے جواب میں پولیس بھی جوابی فائر کرتی ہے۔
جرائم پیشہ افراد نے رات گئے بغدادی اور کلری تھانے پر راکٹ فائر کیے جبکہ لی مارکیٹ چوک پر بھی شر پسندوں نے ایک دیسی ساختہ راکٹ فائر کیا جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے سول اسپتال لایا گیا، لیاری میں نوالین سمیت دیگر علاقوں میں ہوکاعالم ہے۔