کراچی : (جیو ڈیسک) لیاری میں کئی روز سے جاری کشیدگی کی وجہ سے علاقے میں خوراک کی قلت ہو گئی ہے۔ بجلی اور پانی نہ ہونے کے باعث لیاری اور ملحقہ علاقوں میں رہنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
بجلی بند، نلکے خشک، دکانوں پر تالے، بازاروں میں ہو کا عالم ہے اور لوگ خوراک اور مریض دواں کے لئے ترسنے لگے نوالین اور گھاس منڈی کے رہائشیوں نے علاقے کی خراب صورتحال پر احتجاج کیا دہائی دیتی ہوئی ایک ماں کا کہنا تھا کہ کب تک بچوں کو نمک، چینی ملا، پانی پلا کر بہلاں۔ بے یارو مددگار پریشان خواتین کس سے مدد مانگیں۔ حکومت کی جانب سے کھانے پینے کی اشیا کے کیمپس کی اطلاع پر گھروں سے نکلیں لیکن یہ دیکھ کر مایوس ہوئیں کہ وہاں ایسا کوئی کیمپ سرے سے موجود ہی نہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹد آپریشن ضرور کرے لیکن پر امن شہریوں پر عرصہ حیات تنگ نہ کرے۔