پاکستان : (جیو ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے نبیل گبول نے ٹیلیفون پر گفتگو کی، ان کا کہنا ہے کہ وہ لیاری کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنماء نبیل گبول نے الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں نے لیاری کے مظلوم عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انہیں جرائم پیشہ عناصر کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے لیاری کے عوام سے دلی ہمدردی ہے اور وہ ان کے ساتھ ہیں۔ الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کو لیاری کے محصور عوام کو خوراک اور پانی بھجوانے کی ہدایت کی۔