لیبیا کے باغیوں نے ساحلی شہر البریقہ اور زاویہ کے شہدا اسکوائر پر دوبارہ قبضیکا دعوی کیاہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق باغیوں کے ترجمان نے بن غازی میں میڈیا کو بتایا کہ باغیوں نے رہائشی علاقے کے بعد البریقہ کے صنعتی علاقے پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ البریقہ اسٹریٹیجک شہر ہے تیل کے کارخانوں سے صاف کرکے یہیں سے برآمد کیا جاتاہے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ باغیوں نے قذافی فورسز کو بھگاکر زاویہ کے شہدا اسکوائر کا کنٹرول بھی دوبارہ سنبھال لیا ہے۔