روس : (جیو ڈیسک)لیبیا میں قائم امریکی نواز حکومت لیبیا میں شام کے خلاف باغیوں کو تربیت دینے میں مصروف عمل ہے ۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس کے مندوب ویٹیلی چرکین نے کہا ہے کہ لیبیا میں شام کے خلاف باغیوں کو تربیت دی جا رہی ہے جس کی پشت پناہی وہاں کی عبوری فوجی حکومت کر رہی ہے۔
روس کے مندوب کا کہنا تھا کہ ہم تک باوثوق اطلاعات ہیں کہ لیبیا کی امریکی نواز حکومت شام کے صدر بشارلاسد کی حکومت کے خاتمے کے لئے لیبیا میں باغیوں کو تربیت فراہم کر رہی ہے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے علاوہ کسی ملک میں مداخلت سے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل کسی طور بھی قوانین پر عمل کرنے والے ممالک کو پسند نہیں اور ہم اس گھنانے عمل کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔