طرابلس : (جیو ڈیسک) لیبیا نے عام انتخابات کا انعقاد7جولائی تک ملتوی کرنے کااعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے الیکشن کمیشن کے سربراہ نوری العباد نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ بعض لاجسٹک چیلنجز کے باعث عام انتخابات کاانعقاد سات جولائی تک ملتوی کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی انتخابات ملتوی کرنے کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی بلکہ ہم بروقت انتخابات کے انعقاد کیلئے سخت محنت سے کام کررہے تھے۔ تاہم بعض درپیش چیلنجز کے باعث یہ اقدام اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم کسی کو بھی موردالزام نہیں ٹھہراسکتے۔