لیبیا میں مظاہرین نے ہائی وے بلاک کردی

libya road block

libya road block

لیبیا کے دارلخلافہ تریپولی میں پندرہ پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ قتل کے خلاف مقامی افراد نے ہائی وے بلاک کر دی ۔ تریپولی میں دو سو افراد کے گروہ نے ہائی وے بلاک کر دی،مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ لیبیا میں شورش کے دوران پندرو پولیس اہلکاروں کی بہیمانہ ہلاکت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور ان کے لواحقین کو انصاف دلایا جائے۔
مظاہرین میں متاثرہ خاندان کے افراد کے علاوہ مقامی افراد شامل تھے،مظاہرین نے مقامی سٹی کونسل کی عمارت کو نقصآن بھی پہنچایا،یاد رہے کہ ان پولیس والوں کے قتل میں قذافی کی وفادار فوج ملوث تھی۔