دوبئی (طاھرمنیر طاھر) 2008 کے این آر او کا ڈسا ھوا پاکستان اب 2013 کے این آر او کا متحمل نھیں ھو سکتا۔ اس لئے اب اگلے پانچ سالوں کے لئے قیادت کا فیصلہ بیرونی طاقتیں نھیں بلکہ پاکستان کے عوام کریں گے۔ مشکلات اور مصائب میں گھری ھوئی پاکستانی قوم کو اب سیاسی افق پر ایک ھی قابل اعتبار تجربہ کار اور درخشندہ ستارہ نظر آرھا ھے جس کا نام محمد نواز شریف ھے۔ پاکستان میں ھواؤں کا رخ اب پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ ن کے حق میں بدل چکا ہے اس لئے ھر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شامل ھو رھے ھیں ان خیالات کا اظھار لیفٹنینٹ جنرل ریٹائرڈ مرد عبدالقیوم نے دوبئی میں بانی پاکستان قائد محمد علی جناح اور مسلم لیگ ن کہ محمد نواز شریف کی ساگرہ کے موقع پر ایک تقریب کے دوران کیا۔
تقریب کا اھتمام پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات نے کیا تھا جس میں مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر چوھدری نورالحسن تنویر ، نائب صدر چوھدری محمد شفیع ، جنرل سیکرٹری افتحار بٹ مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر چوھدری محمد الطاف ، جنرل سیکرٹری شیخ محمد عارف ، نائب صدر غلام مصطفی فضل اور مسلم لیگ ن دوبئی کے صدر عبدالوحید پال کے علاوہ مسلم لیگ ن سعودی عرب اور بحرین کے اعلیٰ عھدیداران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر ملک عبدالقیوم نے کھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کی پالیسی کے مطابق مسلم لیگ ن کے دروازے ھر نظریاتی ھم آھنگی رکھنے والے پر کھلے ہیں جو میاں صاحب کی قیادت میں پاکستان کی قسمت بدلنے کا متمنی ھے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے بارے ذکر کرتے ھوئے اُنھوں نے کھا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں نے ھمیشہ اپنے خون سے ملک کی آبیاری کی ھے۔ جبکہ ایک سال میں سولہ ارب ڈالرز کی بھیجی ہوئی رقم غیر معحول ھے۔
پاکستان مسلم لیگ ن ملک میں بلٹ یا بوٹ سے نھیں بلکہ بیلٹ سے تبدیلی کی حامی ھے۔ پی ایم ایل این پاکستان کے داخلی اور خارجی مسائل طاقت کی بجائے سیاسی بصیرت اور پر امن حکمت عملی سے حل کرنا چاھی ھے۔ ضمنی انتخابات کا زکر کرتے ھو کے عبدالقیوم نے کھا کے ضمنی انتحابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی نے لٹیروں اور لینڈ مافیا کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ اُنھوں نے کھا کہ اگر پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت ایک بار پھر آگئی تو غریبوں کے چولھے دوبارہ چل پڑیں گے اور ملک ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا۔
Quaid e Azam Nawaz Sharif Birthday Celebrate Dubai