لیلتہ القدر
Posted on August 26, 2011 By Geo Urdu آپکی شاعری
لیلتہ القدر کی قدر تو ایمان سے ہے اس میں انوار کی برسات تو قرآن ہے
ایک ہی رات کو خالق نے کیا الف شہر امت آقا پہ رحمت میرے رحمان سے ہے
سحری میں سنت محبوب کا رکھا ہے ثواب وقت افطار ملاقات رب منان سے ہے
تیس ایام میں ہے لاکھ مصائب سے نجات یہ عنائت یہ شفاعت ماہ رمضان سے ہے
شکوہ کرنا نہ ہمارا رب کعبہ کے حضور یہ گزارش ہمیں اللہ کے مہمان سے ہے
مطلع الفجر تلک آتا ہے خود رب جہاں کس لئے خوف تجھے حشر کے میدان سے ہے
خود بھی کچھ کر لے اے مومن نہ یہ الزام لگا یہ بھی لاریب شرارت سبھی شیطان سے ہے
ڈھونڈتا کیوں ہے نعیمی تو خدا کو باہر نسحن اقرب وہ تو نزدیک تیری جان سے ہے
تحریر : غلام مصطفےٰ نعیمی پرتگال