لیڈز (جیوڈیسک) لیڈز میں کھیلا جانے والا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا۔ تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیل کے پانچویں روز جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز بغیر کسی نقصان کے انتالیس رنز سے شروع کی اور نو وکٹ پر دو سو اٹھاون رنز بناکر ڈیکلیئر کردی، یوں انگلینڈ کو جیت کے لیے دو سو تریپن رنز کا ہدف ملا، لیکن انگلش ٹیم چار وکٹ پر ایک سو تیس رنز ہی بناسکی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان گریم اسمتھ اور ژیاک روڈلف نے نصف سینچریاں اسکورکیں۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس براڈ نے پانچ اور کیئون پیٹرسن نے تین وکٹیں لیں۔ انگلینڈ کی جانب سے ایلیسٹر کک چھیالیس اور جاناتھن ٹراٹ تیس رنز ناٹ آٹ نمایاں رہے۔دونوں ممالک کے درمیان تیسرا ٹیسٹ سولہ اگست سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔