نیپال: (جیو ڈیسک) دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلئے جمعہ کی صبح کوہ پیما پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ نیپال میں دنیا کے بلند ترین مقام پر کوہ پیماؤں کے ہونے والے اجلاس میں گزشتہ دنوں خراب موسم کی وجہ سے چار کوہ پیماؤں کی ہلاکتوں کے بعد ماحول افسردہ رہا ۔
نیپال کی وزارت سیاحت کے ایک عہدیدار موہن کرشنا کا کہنا ہے کہ 200 میں سے بعض کوہ پیما 8 ہزار 8 سو 50 میٹر کی بلندی پر ہونے والی کانفرنس میں پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے کوہ پیماؤں کے لیے آخری موقع ہے کہ وہ دنیا کے بلند ترین مقام پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں اس کے بعد انہیں یہ موقع آئندہ سال ہی مل سکے گا۔