ماروی میمن کی قیادت میں حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ رحمان

Rehman Malik

Rehman Malik

پاکستان : (جیو ڈیسک) وفا قی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ تحقیقات کی جا ئے گی کہ ماروی میمن کی سربراہی میں کچھ قوم پرستوں کو اکٹھا کر کے کراچی کے حالات خراب کرنے کی کوشش کیو ں کی گئی۔

رحمان ملک نے کراچی میں 11 افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہو ئے واقعے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم بنانے کا اعلان کیا تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی پولیس کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی کہ ن لیگ اور ایاز پلیجو نے بغیر اجازت ریلی کیوں نکالی لوگوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو جلانے کا حکم کس نے دیا ریلی نکالنے کا فیصلہ کھارادر کے علاقے سے کیوں کیا گیا۔