امریکہ(جیوڈیسک)پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ نمائندہ خصوصی مارک گراسیمن آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔
امریکہ کے نمائندہ خصوصی مارک گراسیمن اپنے دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات، خطے کی صورتحال، شمالی وزیرستان میں آپریشن سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔