مالی : (جیو ڈیسک)مالی میں باغی فوجیوں نے صدرطورے کی حکومت ختم کر کے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے۔ سرکاری ٹی وی پر خطاب میں باغی فوجیوں کے ترجمان نے کہا کہ صدر طورے کی نا اہل حکومت کاخاتمہ ملکی بہتری کیلئے ضروری تھا۔
حکومت ملک کے جنوبی حصوں میں کشیدگی ختم کرنے میں ناکام ہو چکی تھی۔انھوں نے کہا کہ اقتدار جلد منتخب حکومت کے حوالے کر دیاجائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج نے ملک میں تا حکم ثانی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔