امریکہ : (جیو ڈیسک) امریکی ایوانِ نمائندگان نے اس سائبر سکیورٹی بل کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت سائبر حملے کا خطرہ سامنے آنے پر ویب صارفین کے نجی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جا سکے گی۔ سسپا یا سائبر انٹیلیجنس شیئرنگ اینڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سکیورٹی ایجنسیز اور نجی ویب کمپنیوں کے درمیان معلومات کا تبادلہ بھی آسان ہو جائے گا۔
بل کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس بل کا اصل نشانہ ہیکرز نہیں بلکہ انٹرنیٹ پر فائلز کا تبادلہ کرنے والے صارفین ہیں۔ انہوں نے اس بل کی شفافیت پر بھی سوال اٹھائے ہیں۔