مجلس وحدت مسلمین نے پنجاب میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخاب کرانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی
Posted on September 20, 2013 By Geo Urdu لاہور
مجلس وحدت مسلمین نے پنجاب میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخاب کرانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی ہے جس کی آج (جمعہ) سماعت ہوگی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے پاس کرایا ایکٹ بنیادی طور پر آئین پاکستان کی روح کے منافی اور جمہوری روایات سے متصادم ہے۔
درخواست میں مذید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ ضیاء کے آمرانہ دور کی یاد لاتا ہے جس کے ذریعے سے غیر جماعتی الیکشن کراگئے تھے اس عمل سے جو بھی امیدوار کامیاب ہوگا وہ اپنی تمام تر ہمدردیاں حکومت کو دے گا اور یوں غیر اعلانیہ فلور کراسنگ تشکیل پاجائے گا۔
مجلس وحدت مسلمین کے پولیٹیکل ونگ نے وکلاء کا پینل تشکیل دیدیا ہے جو سیاسی شعبے کے مشیر فدا حسین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ میںپیش ہوگا۔ چیف جسٹس آف لاہور ہائیکورٹ خود اس درخواست کی سماعت کریں گے۔