محب وطن لوگ تماشہ نہ دیکھیں اورملک کوبچائیں،الطاف حسین

 

altaf

altaf

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہاہے محب وطن لوگ تماشہ نہ دیکھیں اورملک کوبچائیں آج صاف وشفاف اور بے داغ لو گ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیارکررہے ہیں ۔ ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآباد میں معروف تاجروصنعتکار فیر وزعالم لاری، عثمان علی، صادق محمد اور ریحان ذیشان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں ایم کیوایم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور کہاکہ آج پاکستان انتہائی نازک دور سے گزررہا ہے، ملک وقوم کو اندرونی وبیرونی سازشوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں محب وطن لوگ تماشہ نہ دیکھیں بلکہ ملک کو بچانے،اورفرسودہ نظام کے خاتمیکیلیے اپنی صلاحیتیں بروئے کارلاکر ملک وقوم کی خدمت کریں اور ایم کیوایم میں شامل ہوکر پاکستان اور اس کے عوام کو بچائیں۔