محرم الحرام کے دوران امن وامان پوری ذمہ داری سے برقرار رکھا جائے گا ، نسیم محمود

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محرم الحرام کے دوران امن وامان پوری ذمہ داری سے برقرار رکھا جائے گا تمام مکاتب فکر اسلام کی حقیقی روح امن اور بھائی چارے کے پیش نظر ایک دوسرے کا احترام کریں علماء کرام اپنی تقاریر اور وضع میں اسلامی بھائی چارے امن و آتشی ملکی وحدت اور یکجہتی کا درس دیں ان خیالات کااظہار DSPہیڈ کوارٹر سردار نسیم محمود نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں اور کسی قسم کی بھی بدامنی کے پیش نظر انتظامیہ ہائی الرٹ رہے گی شہر اور گردو نواح میں معمول کی گشت سے ہٹ کر خصوصی نگرانی اور گشت کی جائے گی غیر ریاستی افراد کے مکمل کوائف اکھٹے کر لیے گئے ہیں اور تمام غیر ریاستی باشندوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

تعزیے کے جلوس کے راستے متعین کر دیے گئے ہیں جلوس کے دوران ہائی الرٹ رہے گی اور کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ،پولیس ،ریسکیو اور صحت عامہ کے افسران اور اہلکاران مستعد رہیں گے اس موقع پر ایس ایچ او سٹی سردار طارق محمود ،ایس ایچ او برنالہ راجہ اختر محمود ،ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی طارق محمود سلہریا بھی موجود تھے ۔