محمد اسلم فریدی کے گھر جشن محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب منعقد کی گئی
Posted on February 3, 2013 By Zain Webmaster سٹی نیوز
راجن پور(حنیف بلوچ سے)پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد پر حوروں نے سب سے زیادہ خوشی کا اظہار کر کے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا ثبوت دیا ، میلاد پاک کی محفلوں کا انعقاد کرنے والوں کے گھر آباد و شاد ہوتے ہیں ، آپ تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے، سیاسی سماجی اور شہرِ فرید کی مقبول شخصیت محمد اسلم فریدی کے گھر جشن محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب میں صاحبزادہ سید اسمائیل شاہ بخاری نے اپنے خطاب میں کہا ان کے علاوہ صدارتی ایوارڈ یافتہ نع خواںریاض گل نے بھی اپنی خوبصور ت نعتیہ کلام سے دلوں کو خوب مسرور کیا جس پر دیوانے جھوم اٹھ۔
اس موقع پر سابق ناظم کمال فرید ملک ، ڈاکٹر ارشاد احمد ، بلال ناز کی، قاری خورشید احمد رضا ، اے ڈی عامر ، محمد حسین گوپانگ ، حنیف بلوچ ، و دیگر سینکڑوں معززین ِشہر شریک تھے اس موقع پر لنگر کا بھی وسیع انتظام تھا۔