محمد ذیشان قریشی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر۔

لاہور(17-10-2012) مرکزی سیکرٹریٹ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان میں سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سید سمیع اللہ حسینی کی صدارت میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں سیکرٹری جنرل سید سمیع اللہ حسینی نے بقیہ سیشن 2012-13 کے لیے محمد ذیشان قریشی کو مرکزی سیکرٹری اطلاعا ت و نشریات مقر ر کر دیا۔

جبکہ جامعہ پنجاب لاہور کے طالب علم حافظ بلال، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طالبعلم نورالبشر اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طالب علم غلام عباس کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و نشریا ت مقررکیا ہے ۔جبکہ دیگر اہم ذمہ داران میں سید کفایت حسین کو انچارج مرکزی سیکرٹر یٹ، مظہر عباس کو منیجنگ ایڈیٹر ماہنامہ ہمقدم اور اشتیاق چترالی کو مرکزی شعبہ تنظیم کامعاون مقررکیا گیا۔