محمد طاہر القادری نے بھوجا ائیر لائن کے مسافر طیارے کے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا

ڈنگہ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بھوجا ائیر لائن کے مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے قومی سانحہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع پر قوم کا ہر فرد دکھی اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کر کے انہیں منظر عام پر لایا جائے