محکمہ ریگولیشن اور انسدا تجاوزات کو چاند رات کو شاپنگ سینٹروں اور بازاروں میں ٹریفک نظام میں بھتری کی ھدایت
Posted on October 24, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی (ارشد محمد) شاہ فیصل ٹاؤن کی حدود میں قائم تمام مساجد اور عید گاہوں سمیت نماز عید کی اجتماع گاہوں پر صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کا کام مکمل کرلیا گیا ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کمال مصطفی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ شاہراہوں ،فلائی اوورز اور عبادت گاہوں ،عید گاہوں کے اطراف دیواروں سے وال چاکنگ کا فوری خاتمہ اور رنگ وروغن کا کام انجام دیا جائے انہوں نے کہاکہ عید الاضحی سے قبل شاہ فیصل ٹاؤن کے تمام علاقوں میں صفائی وستھرائی اور سڑکوں کے کناروں میں چونے کا چھڑکاؤ کی جائے۔
ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی نے تمام محکمہ جاتی سربراہان کے ہمراہ شاہ فیصل ٹاؤن کا تفصیلی دورہ کرکے نماز عید کے انتظامات کے حوالے سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیاکمال مصطفی نے تمام محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ علاقائی مسائل کے حل کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔
صفائی وستھرائی کے عمل کو مزید بہتر بنا نے کے ساتھ گلیوں اور محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔چیف آفیسر کمال مصطفی نے محکمہ باغات کو ہدایت کی کہ عید الاضحی کے موقع پر شاہ فیصل ٹائون کی فیملی پارکوں پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے ۔