محکمہ صحت کے زیر اہتمام عوام میں ڈینگی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے آگہی واک آج ہو گی
Posted on July 27, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : محکمہ صحت کے زیر اہتمام عوام میں ڈینگی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے آگہی واک آج مورخہ 27جولائی کو صبح نو بجے ہوگی ۔ ای ڈی او ڈاکٹر خالد فیاض کے مطابق واک کی قیادت ڈی سی او آصف بلا ل لودھی کریں گے۔
جبکہ اس میں ضلع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور عوام نمائندگان اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ واک کے شرکاء نارمل سکول سے ضلع کونسل تک مارچ کریں گے بعد ازاں سیمینار منعقد ہوگاجس سے عوامی نمائندگان، سرکاری افسران اور ماہریں خطاب کریں گے۔