عراق اور لبنان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، عزاداران نے سینہ کوبی کی اور ماتم کیا۔ عراق کے شہر کربلا میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم عاشور پر دنیا بھر سے لاکھوں زائرین آئے اور حضرت امام حسین کے روضے پر حاضری دی۔ یوم عاشور کے جلوس میں عوام کثیر تعداد میں شریک ہوئے اور ماتم کیا۔ یوم عاشور پر کربلا اور دیگر مذہبی مقامات پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں یوم عاشور کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی،اس موقع پر جلوس نکالے گئے ،جس خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی ،جلوس میں شامل عزادار سینہ کوبی کررہے تھے جبکہ شہدا کربلا کی یاد میں ہرآنکھ اشک بار تھی،عزاداروں نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ تصویریں بھی اٹھا رکھی تھیں۔ ایران اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی یوم عاشور عقیدت واحترام سے منایا گیا۔