امریکہ نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر ایران سمیت چھ ملکوں پر پابندی عائد کردی ہے۔امریکی کمیشن آن انٹرنیشنل فریڈم نے پاکستان کو بھی واچ لسٹ پر رکھنے کی سفارش کی ہے. امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی مذہبی آزادی سے متعلق سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران، چین، سوڈان، برما، اریٹیریا، شمالی کوریا، سعودی عرب اور ازبکستان میں مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ ان آٹھ ملکوں میں سے سعودی عرب اور ازبکستان کے سوا باقی چھ پر امریکہ پابندیاں عائد کرچکا ہے۔ جبکہ امریکی کمیشن نے پاکستان، عراق، مصر، ویتنام اور نائجیریا کو اس حوالے سے واچ لسٹ پر رکھنے کی سفارش کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان اور عراق نے مذہبی آزادی کیلئے ناکافی اقدامات کئے ہیں۔