مرغی کے گوشت کی قیمتیں کم کی جائیں عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا
Posted on April 23, 2012 By Geo Urdu گجرات
کھاریاں : مرغی کے گوشت کے کی قیمتیں کم کی جائیں عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے ، آجکل مرغی کا گوشت 250روپے 280روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ، جس سے ایک طرف تو گھریلو طور پر عوام کو مشکلات پیش آ رہی ہیں ، دوسری طرف ہوٹل مالکان ، ٹینٹ سروس والے اور شادی ہال مالکان بھی ریٹ بڑھانے کا عندیہ دے چکے ہیں ، اسی طرح موٹا گوشت 250روپے سے 300روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ، قصاب بغیر ہڈی چربی گوشت کے من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ اس کے ریٹ مقرر ہی نہیں کئے گئے جس سے ہماری چاندی ہو رہی ہے ، چھوٹا گوشت بھی 500روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے ، عوام کا کوئی پرسان حل نہیں ، عوامی حلقوںنے گوشت کے ریٹ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔