مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے پنکھوں کا تحفہ پاک سویٹ ہوم کے بچوں کیلئے
Posted on May 25, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : مرکزی انجمن تاجران سرکلر روڈ گجرات کی طرف سے پنکھوں کا تحفہ پاک سویٹ ہوم کے بچوں کیلئے عطیہ دیا گیا ، اس سلسلہ میں ایک سادہ سی تقریب منعقد ہوئی ، جس میں مرکزی انجمن تاجران سرکلر روڈ کے راہنما سید رضوان علی شاہ ، رانا مشرف ناز اور حبیب الرحمن صدر روٹری کلب نے اپنے دست مبارک سے ڈسٹرکٹ آفیسر بیت المال اکبر بٹ کے حوالے کیے ، اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ، یہ عطیات سد رضوان علی شاہ آف حاجی برادرز ، مرزا نعیم نعیم الیکٹرک سٹور ، طارق قریشی بسم اللہ ٹریڈرز ، سیٹھ اصغر علی آف سیٹھ علی اصغر ٹریڈرز ، کاشف علی آف ویلکم الیکٹرونکس ، ارسلان آف دانش الیکٹرونکس اور ارشد آف سونی الیکٹرونکس کی طرف سے دئیے گئے ، گرمی کی وجہ سے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ، اس لیے اکبر بٹ کی درخواست یہ پنکھے دیے گئے ، مزید اس سلسلہ پنکھے اور واٹر کولر دئیے جائینگے ، اس پاک سویٹ ہوم میں سو یتیم بچے مقیم ہیں جنہیں تمام تر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ، تا کہ وہ زندگی کی تمام خوشیاں حاصل کر سکیں ، انہیں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں تعلیم فراہم کی جاتی ہے ، حکومت پاکستان تمام اخراجات برداشت کرتی ہے ۔