بدین : (جیو ڈیسک) محنت کشوں کے عالمی دن پر بدین میں 45سالہ محنت کش نے غربت اور بیروزگاری سے تنگ آکر خود کو آگ لگا لی۔ واقعہ بدین کے محلہ واڈ نمبر میں 4 میں پیش آیا جہاں محنت کش عبد الرزاق انصاری نے بے روزگاری اور غربت سے تنگ آ کر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی، عبد الرزاق کو راہگیروں نے بچایا اور شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا۔ عبدالرزاق کی چھ بیٹیاں ہیں وہ شوگر مل میں ملازم تھا اور چار ماہ سے بیروزگار ہے۔ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بیوی بچوں کے فاقوں سے پریشان ہو کر اس نے زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے خو دکو آگ لگائی تھی۔