مسئلہ کشمیر سمیت دوطرفہ مسائل کے حل کیلیے پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
بھارتی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ ریاض محمد خان اور بھارتی وزیراعظم کے ایلچی ستندر لامباہ گزشتہ چند ماہ سے رابطے میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے پاکستان سے مذاکرات کی منظوری دے دی ہے تاہم بھارت کو بات چیت کی کامیابی پر شبہ ہے۔
اخبار کے مطابق بھارت کا موقف ہے کہ مذاکرات کو پاک فوج کی حمایت حاصل نہیں۔ تاہم پاکستان سے تعلقات کی بہتری کیلئے نئی دہلی کوشاں ہیں۔