سڈنی (جیوڈیسک) سڈنی مسلسل مصروفیت معروف آسٹریلوی اداکار رسل کرو کی ازدواجی زندگی کو لے ڈوبی۔رسل کرو اور ان کی اہلیہ میں نو سال بعد علیحدگی ہوگئی۔فلم گیلڈی ایٹر سے دنیا بھر میں مقبول ہونے والے رسل کرو فلموں میں اداکاری اور پروڈکشن میں اتنے مصروف تھے کہ بیوی بچوں کو وقت ہی نہیں دے پاتے تھے۔
ان کی اہلیہ ڈینیل اسپنسرنے بالآخر تنگ آکر ان سے علیحدگی اختیا رکرلی۔ رسل کرو اور ڈینیل اسپنسر کی شادی 2003 میں تھی اور دونوں کے دو بچے ہیں۔