گوجرانوالہ : (جیو ڈیسک)مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیر اعظم ہٹاؤ تحریک میں شدت آگئی ہے ۔دوسرے مرحلے میں گوجرانوالہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پشاور میں جلسہ کیا گیا۔ ن لیگ کی گوجرانوالہ میں بڑی احتجاجی ریلی ریلی کی قیادت سعد رفیق ،خرم دستگیر ، زعیم قادری نے کی لیگی رہنمائوں کی وزیر اعظم پر کڑی تنقید ،استعفی کا مطالبہ کیا گیا۔
دوسری جانب پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بھی ن لیگ کا جلسہ منعقد کیا گیا ن لیگ میں شمولیت کے بعد امیر مقام کا پہلا جلسہ تھا۔ جلسہ سے امیر مقام ،حنیف عباسی ، کیپپٹن صفدر اور اقبال ظفر جھگڑا سمیت صوبائی رہنماوں نے خطاب کیا ۔ مسلم لیگ نون میں شمولیت کے بعد امیر مقام کا یہ صوبے میں پہلا جلسہ تھا۔ جس سے خطاب میں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عدالت سے سزا کے بعد وزیر اعظم عہدے سے ناہل ہوچکے ہیں اس صورتحال میں قانونی اور آئینی تناظر میں وہ غیر ملکی دورے اور معاہدے کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے سزاکے بعد یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم نہیں رہے۔ وہ فوری طور پر عہدہ چھوڑ دیں۔