مسلم لیگ ن کی قیادت پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ شہباز شریف

shahbaz

shahbaz

لاہور: (جیو ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر مہران بنک کے حوالے سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ میڈیا کو جاری بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔

انھوں نے کہا آئی ایس آئی سے پیسے لینے کا الزام اسی طرح کے سازشی ذہنوں کی پیداوار ہے جنہوں نے مسلم لیگ کی قیادت پر طیارہ ہائی جیک کرنے کا الزام لگایا تھا۔