اسلام آباد : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ جس میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے سلسلے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت عظمی کیلئی مہتاب عباسی کی حمایت اور دیگر جماعتوں سے رابطوں کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ ن لیگ نئے وزیر اعظم کے انتخاب پر ق لیگ سے بھی رابطہ کررہی ہے۔
گزشتہ روز مشاورتی اجلاس میں اتحادیوں سے رابطوں کا ٹاسک چوہدری نثار ، سردار مہتاب عباسی ،اقبال ظفر جھگڑا اور احسن اقبال کوسونپا گیا ہے۔