مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ریاست بھر میں پرامن اور کامیاب ریلیاں نکال کر اپنا تاریخی احتجاج ریکارڈ کروایا
Posted on October 3, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ریاست بھر میں پرامن اور کامیاب ریلیاں نکال کر اپنا تاریخی احتجاج ریکارڈ کروایا ہے بھمبر میں کامیاب اور پرامن ایلی نکالنے پر مسلم لیگ نون اور یوتھ ونگ کے کارکنان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں حکومت سانحہ بھمبر اور گرہون کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نو ن سٹی بھمبر وارڈ نمبر 1کے سینئر نائب صدر ملک محمد طفیل اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے۔
ریاست بھر کے اندر مسلم لیگ نون کے کارکنان کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے پیپلز پارٹی کی انتقامی کاروائیوں کیخلاف ،سانحہ بھمبر اور گرہون کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مسلم لیگ ن کے کارکنا ن پرامن اور کامیاب ریلیاں نکال کر تاریخی احتجاج ریکارڈ کروایا ہے حکومت مسلم لیگ ن کے کارکنان کے صبر کا امتخان نہ لے بلکہ سانحہ بھمبر اور گرہون کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے انہوں نے بھمبر میں پرامن اور کامیاب ریلی کے انعقاد پر مسلم لیگ ن اور یوتھ ونگ کے کارکنان کوخراج تحسین پیش کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی قیادت کی ہر کال پر اسی طرح لبیک کہیں گے۔