مسلم لیگ کے صدر راجہ فاروق حیدر ایماندار ، فرض شناس دیانت دار ، سچے اور کھرے سیاست دان ہیں
Posted on August 15, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ کے صدر راجہ فاروق حیدر ایماندار ، فرض شناس دیانت دار ، سچے اور کھرے سیاست دان ہیں انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے جس زمانہ سے وہ سیاست کررہے ہیں اگر کرپشن کرتے تو آج انکے پاس بھی لینڈ کروزر ،کاریں،کوٹھیاں اور بڑے شہروں میں بڑے بڑے پلاٹ ہوتے فاروق حیدر جیسے درویش صفت انسان آج کی سیاست میں چراغ لیکر ڈھونڈنے سے نہیں ملتا ان خیالات کااظہار مسلم لیگ نون تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال نے کیا انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کے بعد فاروق حیدر کا نام آتا ہے جنہوں نے قوم وملک کیلئے سیاست کی اصولی سیاست کیلئے وزارت عظمیٰ بھی قربان کر دی مگر اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔
آج ان پر سودے بازی کا الزام بے ببنیاد اور حقیقت کے منافی ہے انہون نے کہا کہ صدر جماعت راجہ فاروق حیدر کی دلیرانہ سیاست کی وجہ سے آج نون لیگ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہے آزادکشمیر کے اندر نون لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت صدر جماعت راجہ فاروق حیدر سینئر نائب صدر چوہدری طارق فارو ق اور جنرل سیکرٹری شاہ غلام قادر اور انکی پوری ٹیم کی انتھک مخنت کا نتیجہ ہے جبکہ دوسری طرف پیپلزپارٹی کی حکومت انتہائی مایوس کن ہے پیپلزپارٹی کے اپنے کارکنان اس قدر مایوس ہیں کہ وہ خود حکومت کیخلاف بیان دینے پر مجبورہیں کرپشن مہنگائی لوڈ شیڈنگ ،بے روزگاری ،لاقانونیت اور عدم تحفظ پیپلز پارٹی کی حکومت کے تحفے ہیں ملازمین کو عید پر تنخواہ کی ادائیگی نہ ہونا حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
ایک طرف حکومت کیساتھ تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں جبکہ دوسری طرف اڑھائی سو سے زیادہ مشیر ،کوآرڈینیٹر ز ،ایڈمنسٹریٹرز،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لگا کر قومی خزانہ کو خوب لوٹ رہے ہیں وزراء زکوة فنڈز میں بھی کرپشن کرن ے سے باز نہ آئے انشاء اللہ بہت جلد پیپلزپارٹی کی حکومت کا سورج غروب ہونے والا نئے اور آنے والا دور مسلم لیگ نو ن کا ہو گا ۔