ممبئی : (جیو ڈیسک) مسٹر پرفیکٹ کے پہلے ٹی وی شو نے آن آیئر ہونے سے پہلے ہی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ نجی چینل نے عامر خان کے شو ستیے میوجیتے کے ایک دن کے پروموز کے لئے سوا چھ کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔
کروڑوں میں رقم عموماً کسی بھی پروگرام کے میزبان کا ایک دن کا معاوضہ ہوتا ہے لیکن بھارتی ٹی وی کی تاریخ میں سوا کروڑ روپے پہلی بارکسی بھی شو کی تشہیر کے لئے مختص کیا جانا اب تک کا ریکارڈ ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ رخ اور سلمان خان کے شو کی تشہیر کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈھائی کروڑ روپے خرچ کئے گئے لیکن بات جب مسٹر پرفیکٹ کی ہو تو پرانے اصول کی جگہ نئے اصول لے لیتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فی الحال اس بات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے کہ کس چینل نے اس شو کے حقوق حاصل کئے ہیں۔