مشرف کی قیادت پر اعتماد اور مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد کے فیصلوں کی حمایت کا اعلان
Posted on June 4, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان و عہدیداران کے اجلاس میں بڑی تعداد میں شریک کارکنان و عہدیداران نے آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد پرویز مشرف کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد کو مرکزی جنرل سیکریٹری بنائے جانے کے فیصلے پر خوشی کا ظہار کرتے ہوئے کہا ۔
آل پاکستان مسلم لیگ کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے والے مفاد پرست عناصر کا پارٹی سے اخراج پارٹی مستقبل کیلئے نیک شگون ہے کیونکہ انہی برطرف عہدیداران کی مفاد پرستی کے باعث اے پی ایم ایل عوام میں مضبوط جڑیں بنانے اور پرویز مشرف کی پاکستان آمد پر ان کا شایان شان استقبال کرنے میں ناکام رہی۔
جنرل ورکرز اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد کے تمام فیصلوں کا مکمل احترام اور ہدایات پر بلاچوں چرا عمل کیا جائے گا کیونکہ ڈاکٹر امجد کے تمام فیصلے پرویز مشرف کی مشاورت و ہدایات ہی کا اظہار ہوتے ہیںاسلئے ان کے فیصلوں سے انحراف یا اختلاف کرنے والوں کی وفاداری مشکوک ہے۔
اجلاس میں شریک کارکنوں نے ڈاکٹر امجد کو مرکزی جنرل سیکریٹری بنائے جانے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر امجد کی قیادت میں آل پاکستان مسلم لیگ پہلے سے زیادہ منظم و فعال ہوکر عوام میں اپنی مضبوط جڑیں قائم کرے گی۔