ٹام کروز کی فلم ایم آئی فور نے امریکا میں ایک دن کے دوران گیارہ کروڑ ڈالر بزنس کرلیا ہے۔ ٹام کروز کی فلم نے امریکہ کے فلمی شائقین میں دھوم مچا رکھی ہے۔ اس فلم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فلم مشن امپاسیبل نے لاس اینجلس اور فلوریڈا میں ایک دن کے دوران گیارہ کروڑ ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔ ٹام کروز اپنی فلم کی کامیابی کیلیے پرامید ہیں اور وہ توقع ظاہر کررہے ہیں کہ یہ فلم ریکارڈ بزنس کرے گی۔