نئی دہلی: مصالحت یا مفاہمت من موہن سنگھ نے بھارتی یوم آزدی کے موقع پر اپنی تقریر میں پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کا ذکر نہیں کیا، صرف نکسل باغیوں کے خاتمے کی بات کی۔ دوہزار چار کے بعد پہلی بار بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے اپنی یوم آزادی کی تقریر میں نہ پاکستان ذکر کیا اور نہ ہی مقبوضہ کشمیر کا نام لیا۔ گزشتہ برس یوم آزادی کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں امن کی اپیل کی تھی۔ اس بار صرف نکسل باغیوں کے ذکر کے علاوہ من موہن سنگھ کی تقریرکا موضوع ملک سے کرپشن اور اندرونی دہشتگردی کا خاتمہ تھا۔ جس میں ممبئی بم حملے سر فہرست تھے۔ سیاسی ماہرین اسے بھارتی وزیراعظم کی مفاہمتی پالیسی سے تعیبر کررہے ہیں۔