مصر:ایرانی صدر پر جوتا پھینک دیا گیا،پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا

Ahmadinejad

Ahmadinejad

قاہرہ(جیوڈیسک)مصر میں ایرانی صدر احمدی نژاد کو جوتا مارا گیا،پولیس نے جوتا مارنے پر 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایرانی صدر احمدی نژاد الحسین مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے کہ کچھ مشتعل افراد نے ان پر جوتے پھینک دیے۔جوتے پھیکنے والے 4 افراد کو پولیس نے موقع پر گرفتار کر لیا۔ایرانی صدر احمدی نژاد جو شعیہ مسلک سے تعلق رکھتے ہیں انھیں مصر میں ناپسند کیا جاتا ہے۔

احمدی نژاد الحسین مسجد میں مصر کی الاظہر یونیورسٹی میں مختلف علما سے ملاقات کر کے مسجد میں نماز ادا کرنے چلے گئے تھے جہاں یہ افسوسناک واقع پیش آیا۔