مصر میں عام انتخابات کے بعد پارلیمانی جمہوریت کا با ضابطہ آغاز، ایوان زیرین نے پہلے اجلاس میں اخوان المسلمین کا اسپکرمنتخب کرلیا، جبکہ فوج نے قانون سازی کے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کردئیے ہیں۔ مصری ایوان زیریں کے پہلے اجلاس میں نو منتخب ارکان نے حلف لیا۔ اور بعد اسپیکر کے انتخاب کیلئے رائے شماری ہوئی۔ جس کے دوران انتخابات میں سب سے زیادہ نشتیں جیتنے والی جسٹس اینڈ ٹرتھ پارٹی کے رہہنما محمد سعد نے تین سو ننانوے ووٹ حاصل کئے۔ حلف کے بعد محمد سعد نے کہا کہ ایسے کسی قانون پر عمل نہیں کریں گے جو شریعت سے متصادم ہو۔ مصری پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کے بعد فوجی کونسل کے سربراہ فیلڈ مارشل حسین تنتاوی نے قانون سازی کے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے اور ایک خط کے ذریعے اختیارات کی منتقلی سے پارلیمنٹ کے اسپیکر کو آگاہ کیا۔