مصر (جیوڈیسک)مصر میں صدارتی اختیارات میں اضافے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کی شیلنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
قاہرہ میں امریکی سفارتخانے کے نزدیک رات گئے سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کر دی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ شیلنگ سے باون سالہ شخص دم گھنٹے سے ہلاک ہو گیا۔ اسکندریہ، سوئیز اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئیجبکہ تحریر سکوائر پر ہزاروں افراد کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔ دوسری جانب مرسی انتظامیہ صدارتی اختیارات میں توسیع کے موقف پر قائم ہے۔