مصر انتخابات: اخوان المسلمون کی بھاری اکثریت سے کامیاب

egypt elections

egypt elections

مصر میں ہونے والے عام انتخابات میں اخوان المسلمون نے سینتالیس فیصد ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ مصری الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ انتخابی نتائج کے مطابق اخوان المسلمون نے چار سو اٹھانوے نشستوں والے ایوان میں دو سو پینتیس نشستیں حاصل کر لیں۔
النور پارٹی انتیس فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔ صدر حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے بعد ہونے والے یہ پہلے انتخابات تھے جو تین مرحلوں میں مکمل ہوئے۔