مصر: حسنی مبارک کے خلاف عدالتی کارروائی

Hosni mubarak

Hosni mubarak

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف قتل اور کرپشن کے مقدمات کی سماعت دو ماہ کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔
حسنی مبارک کو حکومت مخالف مظاہرین کے قتل کے احکامات دینے اور کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے، عدالتی کارروائی میں وقفہ کی وجہ وکیل دفاع کی جانب سے جج کو تبدیل کرنے کا مطالبہ تھا۔ فروری میں حسنی مبارک کے خلاف ا ٹھارہ روز جاری رہنے والے مظاہروں میں آٹھ سو پچاس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ان مظاہروں کی وجہ سے سابق صدر کو اقتدار چھوڑنا پڑا تھا۔