مصر : فٹبال لیگ میں ہنگامہ کرنیوالے 21 افراد کو موت کی سزا

Egypt

Egypt

مصر(جیوڈیسک) فٹبال لیگ میں ہنگامہ کرنے والے اکیس افراد کو موت کی سزا دیدی گئی۔ عدالتی فیصلے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے جس سے دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

فٹبال لیگ کے میچ میں ہنگامہ برپا کرنے والے اکیس افراد کے خلاف مقدمے کی سماعت اپنے انجام کو پہنچ گئی۔ قاہرہ کی عدالت نے فٹبال ہنگامے کی سماعت میں ملزمان کو موت کی سزا سنائی۔ گزشتہ سال فروری میں مصر کے پورٹ سیڈ اسٹیڈیم میں الاہلی اور المصری کے درمیان فٹبال مقابلہ جنگ کی شکل اختیار کر گیا۔

میچ میں ہنگامہ آرائی کے دوران 74 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایک سال تک جاری عدالتی کارروائی کے بعد اب اکیس افراد کو موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یہ عدالتی سزا بھی متنازعہ ہو گئی۔ عدالت کے باہر لوگ مشتعل ہو گئے۔ ان ہنگاموں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔