مصر میں انقلاب کو ایک سال مکمل،ہنگامی حالت ختم

egypt

egypt

مصر میں انقلاب کو ایک سال مکمل، تحریر اسکوائر پر ہزاروں شہریوں کا اجتماع۔ فوجی حکام نے ہنگامی حالات کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔
عرب ممالک میں اصلاحات کیلئے تیونس سے شروع ہونے والی تحریک کے نتیجے میں تیونس کے صدر زین العابدین سعودی عرب فرار ہوگئے، جبکہ عوامی مظاہروں نے مصری صدر حسنی مبارک کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔
پچیس جنوری کو انقلاب کو ایک سال مکمل ہونے پر ہزاروں کی تعداد میں مصری شہری دارالحکومت قاہرہ کے تحریر اسکوائر پر جمع ہوئے اور انقلاب کی جدوجہد کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ادھر مصر کی حکمران فوجی کونسل نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے ملک سے فوری طورپر لاگو ہنگامی حالات کیخاتمے کا بھی اعلان کیا۔