مصر (جیوڈیسک) اسلامی رہنماں کے ساتھ حکومت کے خاتمے کے مطالبہ کیلئے ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔
بپھرے ہوئے نوجوان مظاہرین کا اس وقت پولیس سے تصادم ہوا جب وہ صدر محمد مورثی کے محل کی جانب بڑھے اور پٹرول بم پھینکے ،ہزاروں کی تعداد میں صدر مورثی کے خلاف مظاہرین مسلسل سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ،اطلاعاتے کے مطابق ان فسادات میں پولیس جھڑپ میں درجنوں مظاہرین زخمی ہوئے۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کا آزادانہ استعمال بھی کیا۔ مصر کی ایمبولینس سروس کے سربراہ کے مطابق چون افراد ان فسادات میں زخمی ہوئے ، جبکہ کسی بھی ہلاکت کی تاحال اطلاع نہیں