مصر میں الیکشن کے بعد فاتح جماعتوں میں شراکت اقتدارکا فارمولا طے پاگیا۔ پارلیمنٹ کا اسپیکر اسلامی اور دو نائب چھوٹی جماعتوں سے ہوں گے۔ صدارتی انتخاب پندرہ اپریل کو ہوگا۔ مصر میں تین مراحل میں ہونے والے عام انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کیاجانا باقی ہے۔ مگر اب تک کے نتائج کے مطابق اسلام پسندوں کی جماعت فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی نے دو سو بتیس جبکہ نور پارٹی نے ایک سو تیرہ نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ شراکت اقتدار کے فارمولے کے تحت اخوان مسلمین کو پارلیمنٹ کے اسپیکر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی پارٹیوں نور اور وفد سے دو نائب اسپیکر لیے جائیں گے۔ پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس تئیس جنوری کو ہوگا۔ مصر میں صدارتی انتخاب پندرہ اپریل کو ہوگا۔