لکسر: (جیو ڈیسک) مصر میں موت کی سوگواری اس وقت زندگی کے جشن میں تبدیل ہوگئی جب مردہ قرار دیئے گئے ایک شخص کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ زندہ ہے۔ مصر کے جنوبی علاقے میں ایک شخص 28 سالہ حمدی حافظ کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ اسے غسل دینے کے بعد تدفین کی تیاری کی جارہی تھی۔ اس دوران ڈاکٹر موت کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے آیا تو اس نے محسوس کیا کہ مرنے والے کا جسم گرم ہے۔ ڈاکٹر نے تفصیلی معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ ہے جس کے بعد ماتم والے گھر میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی۔